پنجاب حکومت کو گرا کر عمران خان کو آسانی سے گرا سکتے ہیں، بلاول بھٹو

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

طالبان حکومت سے متعلق وزیراعظم کا بیان خوش آئندہ ہے، بلاول بھٹو زرداری
طالبان حکومت سے متعلق وزیراعظم کا بیان خوش آئندہ ہے، بلاول بھٹو زرداری

ملتان:  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے دوست عمران خان کا استعفیٰ مانگنے کی بجائے ہم سے استعفے مانگ رہے تھے۔ جیسے ہی حزب اختلاف تیار ہو جائے گی ہم تحریک عدم اعتماد لے آئیں گے۔ ہم پنجاب حکومت کو گرا کر عمران خان کو آسانی سے گرا سکتے ہیں۔

ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو تمام طریقہ کار سے آگاہ کردیا تھا، تاہم جب تک پی ڈی ایم میں کنفیوژن رہے گی مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا ہم نے کسی کی مدد کے بغیر حکومت کو سینیٹ الیکشن میں شکست دی تھی۔ مہنگائی نے عوام کا بھرکس نکال دیا ہے، ہم آج معاشی بحران کا مقابلہ کررہے ہیں، عوام حکومت سے شدید ناراض ہیں، ہمارے دور میں ایسے حالات نہیں تھے، ہم نے مہنگائی کو کم کرنے کے لئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام جیسے منصوبے دیے، ہم نے پیشن میں سو فیصد اضافہ کیا، ہم لوگوں کو روزگار دیتے ہیں اور یہ لوگ روزگار چھین لیتے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) میں اندرونی اختلافات کے حوالے سے چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کے صدر ہیں اُن کا فیصلہ حتمی ہونا چاہیے، شہباز شریف کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ بیان دیتے ہیں اور پارٹی اس کی تردید کردیتی ہے۔ یا تو شہباز شریف قائد حزب اختلاف کا کردار ادا کریں یا ہمیں اپنا لانے دیں۔

جنوبی پنجاب صوبے سے متعلق بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ علیحدہ صوبہ کے بجائے اس خطے کو سیکرٹریٹ کا لولی پاپ دیا گیا ہے۔

Related Posts