سرکاری ملازمین کی موجیں،عیدالاضحی پر 9تعطیلات ملنے کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Possibility of 9 Holidays on Eid-ul-Adha

کراچی:اس مرتبہ عیدالاضحی پر طویل9تعطیلات ملنے کا امکان ہے جس سے سرکاری ملازمین بھرپور لطف اٹھائیں گے۔

اطلاعات اور کیلنڈر کے مطابق سرکاری ملازمین 18جولائی بروز ہفتہ سے تعطیل پر چلے جائیں گے۔سندھ کے دیگر شہروں میں رہنے والے اپنے آبائی علاقوں کی جانب ہفتہ 17 جولائی سے روانہ ہو جائیں گے۔

یوں 17 جولائی ہفتہ کو ہفتہ وار تعطیل سے تعطیلات کا آغاز ہو جائے گا، 18 جولائی کو اتوار کی چھٹی جب کہ 20جولائی کو حج کی چھٹی ہونے کا امکان ہے۔

اس کے بعد 21، 22 اور 23 جولائی کو عید کی چھٹیاں جب کہ 24 اور 25 جولائی کو ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات ہوں گی، اس طرح شہریوں کو 17 جولائی سے 25 جولائی تک عید کی 9 چھٹیاں مل جائیں گی ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ذی الحج 1443 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، ملک بھر میں عیدالاضحی 21 جولائی بروز بدھ کوہو گی۔

ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہفتہ کو محکمہ موسمیات کراچی میں چیئرمین مولانا سید عبدالخبیرآزاد کی زیرصدارت ہوا، اجلاس میں محکمہ موسمیات و دیگر اداروں کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں:ملک میں دوبارہ لاک ڈاؤن کا خدشہ

ماہ ذی الحج کے چاند کی رویت کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس کراچی جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ ہیڈ کوارٹرز میں ہوئے۔مزکری رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمیں مولانا عبدالخبیر آزاد نے اجلاس کے بعد چاند کی رویت کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف تھا جب کہ بعض علاقوں میں ابرآلود رہا۔انہوں نے کہا کہ ملک کے کسی بھی حصے سے عیدالاضحی کا چاند دیکھنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی لہٰذا پاکستان میں عید 21 جولائی بروز بدھ کو ہو گی۔

انھوں نے کہا کہ اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ یکم ذی الحج پیر 12 جولائی کو ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چاند کی عمر 13 گھنٹے 22 منٹ تھی، چاند نظر آنے کے امکانات کم تھے۔محکمہ موسمیات نے کہاکہ چاند نظر آنے کا وقت 7 بجکر 12منٹ سے 7بجکر 46 منٹ تک تھا۔

Related Posts