پونم پانڈے کے راج کندرا پر سنگین الزامات، متاثرہ لڑکیوں کو آواز اٹھانے کا مشورہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Poonam Pandey Alleges Raj Kundra

نئی دہلی: بھارتی ماڈل و اداکارہ پونم پانڈے نے بھی راج کندرا پر سنگین الزامات عائد کردیئے، متاثرہ لڑکیوں کو انصاف کیلئے آواز اٹھانے کا مشورہ بھی دیدیا۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ پونم پانڈے کے ایک بیان میں اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا پر سنگین الزام لگاتی نظر آرہی ہیں۔ پونم پانڈے کا کہنا ہے کہ راج کندرا نے مجھے دھمکی آمیز پیغام دیا اور دھمکی یہ تھی کہ مجھے ان کا کنٹریکٹ سائن کرنا پڑے گا۔ وہ جب کہیں گے، جیسا کہیں گے ویسا شوٹ کرنا پڑے گا، نہیں تو وہ میری پرائیویٹ چیزیں لیک کر دیں گے۔

پونم پانڈے کا کہنا ہے کہ میرے نہ کرنے کے بعد میرا فون نمبر انٹرنیٹ پر لیک کر دیا گیا، پونم پانڈے نے مزید کہا، ’اس کے بعد، میرا فون نان اسٹاپ رنگ ہو رہا تھا۔ مجھے پوری دنیا سے فون آرہے تھے۔ دھمکی بھرے میسیج آرہے تھے۔

مزید پڑھیں:اداکارہ میرا کا اسکینڈل بنانے پر اصرار، نادیہ خان نے بھید کھول دیا

میں نے اپنے گھر پر نہیں تھی۔ میں بس خوف میں تھی کہ میرے ساتھ کچھ ہوجائے گا۔ مجھے جس طرح کے میسیج آتے تھے کہ میں جانتا ہوں آپ کہاں ہیںوغیرہ وغیرہ ۔۔۔ میں اس وقت تھوڑی سی ڈری ہوئی تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ میں تو پھر بھی ایک جانی پہچانی ہستی ہوںاگر راج کندرا میرے ساتھ ایسا کرسکتا ہےتو اوروں کے ساتھ کیا ہورہا ہوگا۔ اس لئے میں آپ سے گزارش کروں گی کہ ان ساری لڑکیوں سے کہ آپ پلیز باہر آئیں، اور آپ کے ساتھ بھی ایسا کچھ بھی ہوا ہے تو اپ آواز اٹھائیں، تھینک یو‘۔

قابل ذکر ہے کہ راج کندرا اس وقت پولیس حراست میں ہیں۔ راج کندرا کو ممبئی کرائم برانچ کی پراپرٹی سیل نے فحش فلمیں بنانے اور کچھ ایپ کے ذریعہ انہیں نشر کرنے کے معاملے میں پیر کی شب گرفتار کرلیا تھا۔

Related Posts