پولیس کی ابراہیم حیدری میں کارروائی، نو عمر ملزمان کا گروہ گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پولیس کی ابراہیم حیدری میں کارروائی، نو عمر ملزمان کا گروہ گرفتار
پولیس کی ابراہیم حیدری میں کارروائی، نو عمر ملزمان کا گروہ گرفتار

کراچی:پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ابراہیم حیدری کے علاقے سے گھروں میں چوری کی وارداتیں کرنے والے نو عمر ملزمان کا گروہ گرفتارکرلیا۔

پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان موٹر سائیکل چوری میں بھی ملوث تھے۔ملزمان سے چوری شدہ موبائیل فون اور موٹر سائیکل برآمدکرلی گئیں۔

پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کی عمریں 15 سے 17 کے درمیان ہیں۔ گرفتار ملزمان گھروں سے بھاگے ہوئے ہیں اور گزر بسر کیلئے چوری کی وارداتیں کرتے ہیں۔

ملزمان نے تھانہ ابراہیم حیدری کے علاقے میں گھروں میں چوری کرنے کی وارداتوں کا اعتراف کیا۔گرفتار ملزمان بغیر لاک کی کھڑی موٹرسائیکلیں اور گھروں سے موبائل فونز چوری کرنے میں بھی ملوث ہیں۔

ملزمان سے برآمد موبائل فون چوری کا مقدمہ الزام 272/2021 تھانہ ابراہیم حیدری میں شہری کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کیا گیا تھا۔

جبکہ تحویل میں لی گئی موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ الزام 502/2021 تھانہ عوامی کالونی میں شہری کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کیا گیا تھا۔

ملزم نے ضلع ملیر و کورنگی کے مختلف علاقوں میں چوری کی درجنوں وارداتوں کا بھی اعتراف کیا۔ملزمان کی گرفتاری کے متعلق مراسلہ شہر کے دیگر تھانوں میں بھیج دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کیخلاف ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔گرفتار ملزمان میں شمس الاسلام، سونا علی اور نعیم شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈیفنس میں ٹرک نے میاں بیوی کو کچل دیا،نارتھ کراچی میں عاشق نے محبوبہ کو چھری مار دی

Related Posts