اسلام آباد پولیس نے بھتہ خوری شروع کردی، شہری پریشان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد پولیس اغوا کاروں کی سرپرستی کرنے لگی، جرائم میں اضافہ
اسلام آباد پولیس اغوا کاروں کی سرپرستی کرنے لگی، جرائم میں اضافہ

اسلام آباد :تھانہ کراچی کمپنی کے اہلکاروں نے جے سالک کالونی کے رہائشیوں کا جینا محال کر دیا ،روزانہ بھتہ نہ دینے پر پرچے کی دھمکیوں پر متاثرین نے ڈی آئی جی آپریشن سے انصاف کی درخواست کر دی۔

جے سالک کالونی، جی ایٹ ون اسلام آباد کے رہائشی کاشف مسیح نے ڈی آئی جی آپریشن کو درخواست دیتے ہوئے کہا ہے کہ مورخہ 28 جولائی بوقت تقریباً شام 6 بجے جب جے سالک کالونی میں داخل ہوا تواے ایس آئی مختار قصوری اور اسکے ساتھی ہیڈکانسٹیبل ارشد نے انھیں روکا ۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس اہلکارو ں کے پاس کالے رنگ کی نئی کرولا کار تھی ، انہوں  نے سائل کی تلاشی لینی شروع کر دی اور سائل کی جیب سے /  18000 روپے زبردستی نکال لئے۔ سائل کے پاس ویڈیو بطور ثبوت موجود ہے جو کہ جے سالک کالونی میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہوا۔

ان کا کہنا ہے کہ ان دونوں افراد نے یہ معمول بنا رکھا ہے اور گاہے بگاہے ،اسی کار میں آتے رہتے ہیں اور لوگوں کو ہراساں اور ڈرا دھمکا کر لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

اہلیان محلہ نے کچھ روز قبل احتجاج بھی کیا جس کی کوریج میڈیا میں بھی ہوئی تھی لیکن ان پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا اور ان دونوں افسران کا دعویٰ ہے کہ وہ اوپر تک افسران کو خوش رکھتے ہیں انکا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا  اور مذکوران باوردی افسران دن رات دندناتے بستی میں آکر خوف و ہراس پھیلا رہے ہیں ۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ اگر ہمیں انصاف نا ملا تو ہم احتجاج کرنےپر مجبور ہونگے، ان کا کہنا تھا کہ ہم غریب پولیس کی اس زیادتی اور اختیارات کے سامنے انتہائی مجبور ہیں اور اگر انھیں نا روکا گیا تو کوئی بھی بر واقعہ پیش آسکتا ہے ۔

مزید پڑھیں: دوہری شہریت: عید کے بعد بڑی قربانی متوقع

Related Posts