کراچی :لیاری گینگ وار کے بھتہ خورسمیت تین مختلف کارروائیوں میں ڈکیت،منشیات فروش اور موٹر سائیکل چور گرفتار، مسروقہ سامان اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔
ضلع جنوبی پولیس تھانہ کلاکوٹ کی پہلی کارروائی میں لیاری گینگ وار کارندہ کی گرفتاری عمل میں آئی ،ملزم شجاع الدین کا تعلق لیاری گینگ وار وصی اللہ لاکھو گرپ سے ہے۔گینگ وار ملزم سے ایک نائن ایم ایم پستول پولیس نے برآمد کرلی۔
ملزم بھتہ خوری،پولیس پر حملے اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب ہے۔گینگ وار ملزم سے تحقیقات کا دائرہ کر بڑھادیا ہے۔ملزم سے دوران تفتیش اہم انکشافات کی توقع ہے۔
دوسری کارروائی میںکلاکوٹ پولیس نے اسٹریٹ کریمنل موٹر سائیکل لفٹر گروہ کے 3 ملزمان کوپکڑلیا،ملزمان سے مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمدکر لیا گیا،گرفتار ملزمان میں رمیز،عمیر اور بلال شامل ہیں۔
ملزمان جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں،ملزمان سے برآمد شدہ موٹر سائیکلیں کلاکوٹ کے مختلف مقامات سے چوری کی گئیں تھیں، پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزمان سے تفتیش شروع کردی ہے۔
مزید پڑھیں: یومِ شہداء کا ترانہ جاری، پولیس کی قربانیاں ضائع نہیں ہونے دیں گے۔کراچی پولیس