لانگ مارچ کی تیاریاں، ن لیگ نے حمزہ شہباز اور مریم نواز کو میدان میں اتاردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

maryam nawaz and hamza shahbaz

لاہور: مسلم لیگ ن نے پی ڈی ایم کی جانب سے اعلان کردہ لانگ مارچ میں شرکت کے لیے تیاریوں کا آغاز کردیا ،حمزہ شہباز اور مریم نواز کو اہم ذمہ داریاں تفویض کردی گئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم نے حکومت کے خلاف 26 مارچ کو سندھ سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کررکھا ہے، اس سلسلے میں مسلم لیگ (ن)نے بھی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ پارٹی قیادت نے حکمت عملی تیار کرنے کے لیے مرکزی اور مقامی سطح کے رہنماؤں سے ایک ہفتے میں تجاویز طلب کرلی ہیں۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی رہنمائوں کی جانب سے ملنے والی تجاویز کی روشنی میں حتمی حکمت عملی طے کی جائے گی، مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف شہباز شریف سے مشاورت کے بعد حکمت عملی کی حتمی منظوری دیں گے۔

مزید پڑھیں:پی ڈی ایم نے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے

دوسری جانب پنجاب میں حکومت مخالف لانگ مارچ کے حوالے سے حمزہ شہباز اور مریم نواز کو اہم ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، پارٹی قائد نواز شریف کی جانب سے حمزہ شہباز کو پنجاب میں پارٹی کو منظم اور متحرک کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں حمزہ شہباز لانگ مارچ سے قبل پنجاب بھر کے طوفانی دورے بھی کریں گے، اس دوران حمزہ شہباز ورکرز کنونشن اور مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے، حمزہ شہباز پی ڈی ایم کی دیگر جماعتوں کی صوبائی قیادت سے بھی رابطے اور ملاقاتیں کریں گے۔

Related Posts