پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف مسلسل آواز اٹھائی۔وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایشیائی روابط و اعتماد سازی کانفرنس، وزیر اعظم قازقستان کیلئے آج روانہ ہونگے
ایشیائی روابط و اعتماد سازی کانفرنس، وزیر اعظم قازقستان کیلئے آج روانہ ہونگے

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف مسلسل آواز اٹھائی جبکہ بھارت نے گزشتہ 3سال میں 690 مظلوم کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آج مظلوم کشمیریوں کے یومِ سیاہ کے حوالے سے قوم کے نام اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ آج ہم بوجھل دل کے ساتھ ایک اور کشمیری یومِ سیاہ منا رہے ہیں، 27اکتوبر 1947 وہ دن ہے جب بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی طور پر قبضہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

وہ دن جب بھارت نے جنت نظیر وادی پر قبضہ کر لیا

پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کے 9 لاکھ سے زائد مسلح فوجی مقبوضہ کشمیر میں تعینات ہیں جبکہ جنت نظیر وادی میں تشدد، غیر قانونی نظر بندی اور کالے قوانین سے بھارت کے ظالمانہ قبضے کی نشاندہی ہوتی ہے۔ 3سال میں 690 کشمیری ماورائے عدالت قتل ہوئے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ جموں وکشمیرکی خصوصی حیثیت کو غیرقانونی طور پرختم کیا،  بھارتی یکطرفہ اقدام سے مقبوضہ کشمیر میں صورتحال مزید خراب ہوگئی جبکہ ممتاز حریت رہنما زیرِ حراست یا نظر بند کردئیے گئے۔

یومِ سیاہ کے موقعے پر پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کیلئے قابل مذمت اقدامات کیے، مشکلات کے باوجود بہادر کشمیری بے مثال قربانیاں دیں۔پاکستان مظلوم کشمیریوں کی بھرپور حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی مظالم کے خلاف مسلسل آواز اٹھائی۔ ہم عالمی برادری مسئلۂ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے۔ مسئلے کا واحد حل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں میں ہے۔ اس بنیادی مسئلے پر قومی اتفاقِ رائے ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہے۔ کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑ جائے، کشمیریوں کا ساتھ دیتے رہیں گے۔

Related Posts