وزیر اعظم شہباز شریف قطر کے 2 روزہ سرکاری دورے کیلئے دوحہ پہنچ گئے ہیں جہاں قطری حکام نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف آج قطر کے 2 روزہ سرکاری دورے کیلئے قطری دارالحکومت دوحہ کے حماد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچے۔ دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور قطر کے مابین دوستانہ تعلقات کی بنیادیں گہری ہیں۔
شرح سود 15 فیصد پر برقرار، مانیٹری پالیسی جاری
دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم قطر کے 2 روزہ سرکاری دورے کے دوران قطری حکام سے ملاقاتیں کریں گے جن میں توانائی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے اور دو طرفہ تعاون پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
Prime Minister 🇵🇰 Shehbaz Sharif arrives at Doha for his 2-day official visit to Qatar 🇶🇦 pic.twitter.com/ThJRm1i78u
— PMLN (@pmln_org) August 23, 2022