اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے عید الفطر کے موقع پر سمندر پار پاکستانیوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد دی ہے۔
آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے انہیں عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ ہماری عبادات کو قبول فرمائے اور گناہوں کو معاف فرمائے۔
پاکستان میں عیدالفطر کا پہلا دن ہفتہ (22 اپریل) کو منایا جائے گا کیونکہ پاکستان میں جمعرات کو شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔
یہ اعلان رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے اسلام آباد میں وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے اہم اجلاس کی صدارت کے بعد کیا جب کہ شوال کا چاند دیکھنے کے لیے زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے علاقوں میں ہوئے۔
مزید پڑھیں:سپریم کورٹ میں پنجاب الیکشن کیس کی سماعت 27 اپریل تک ملتوی
ادھر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور دیگر عرب ممالک میں آج عید منائی جارہی ہے۔