اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے وزارت تعلیم کی قومی نصاب پر عملدرآمد کی اب تک کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نصاب تعلیم میں ضرورت کے مطابق تبدیلیوں کا حکم دیدیاہے
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی یکساں نصاب تعلیم پر عملدرآمد کے حوالے سے جائزہ اجلاس میںوفاقی وزیر شفقت محمود، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل، پارلیمانی سیکریٹری وجیہہ اکرم اور وفاقی وزارت تعلیم کے سینئر افسران کی شرکت کی،وفاقی وزیر شفقت محمود نے اجلاس کو نصاب تعلیم میں شامل سیرت النبی ﷺکی تعلیمات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
مزید پڑھیں:نجی اسکولز اور وفاق سندھ میں تعلیمی اداروں کی بندش کیخلاف ایک ہوگئے