وزیر اعظم ہسپتال کاسنگِ بنیاد رکھنے کیلئے اٹک کا ایک روزہ دورہ آج کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم ہسپتال کاسنگِ بنیاد رکھنے کیلئے اٹک کا ایک روزہ دورہ آج کریں گے
وزیر اعظم ہسپتال کاسنگِ بنیاد رکھنے کیلئے اٹک کا ایک روزہ دورہ آج کریں گے

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا سنگِ بنیاد رکھنے کیلئے اٹک کا ایک روزہ دورہ آج کریں گے جس کا مقصد عوام کو شعبۂ صحت سے متعلق سہولیات فراہم کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج صوبہ پنجاب کے خوبصورت شہر کا ایک روزہ دورہ کرنے کیلئے دن کے وقت اٹک پہنچیں گے جہاں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا سنگِ بنیاد رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

دانشور درست رہنمائی کریں تو تہذیبیں زوال پذیر نہ ہوں۔ وزیر اعظم

نبی آخر الزمان ﷺ کی تعلیمات پر عمل میں کامیابی ہے۔عمران خان

وزیر اعظم عمران خان ہسپتال کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ اس موقعے پر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور صوبائی وزیر یاور عباس بخاری بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال 200 بیڈز پر مشتمل ہوگا۔ وزیر اعظم عمران خان ہسپتال کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔

مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال ضلع اٹک پر آنے والی لاگت کا تخمینہ 6 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ اٹک سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں 5 بڑے ہسپتال قائم کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ جنسی جرائم بڑھ رہے ہیں، تین سال پہلے زینب کیس پر پورا ملک کھڑا ہو گیا،آج کل کوئی رد عمل نہیں ہے۔

انہوں نے گزشتہ روز خطاب کے دوران کہا کہ اگر ہمیں نوجوانوں کو درست راہ پر رکھنا ہے تو اب دانشوروں کے ساتھ ساتھ فلم اور ٹی وی پروڈیوسرز کی بھی بہت زیادہ ذمے داری بنتی ہے۔

 

Related Posts