اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما، سابق وزیر داخلہ اور سینیٹر رحمان ملک کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صدرِ پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کردہ پیغام کے مطابق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سابق وزیر داخلہ رحمان ملک علالت کے باعث انتقال کر گئے
ٹوئٹر پیغام کے مطابق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پی پی پی سینیٹر کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے رحمان ملک کے اہلِ خانہ سے ہمدردی کا اظہار اور مرحوم کیلئے دُعائے مغفرت کی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا سابق وزیر داخلہ رحمٰن ملک کے اِنتقال پر اظہارِ افسوس
صدر مملکت كا وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار
صدر ڈاکٹر عارف علوی کا رحمٰن ملک کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی
صدر مملکت کی مرحوم کیلئے دعائے مغفرت، لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا#RehmanMalik
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) February 23, 2022