تجارتی خسارہ کم ہوا، درآمدات میں کمی، برآمدات سب سے زیادہ ہیں۔وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تجارتی خسارہ کم ہوا، درآمدات میں کمی، برآمدات سب سے زیادہ ہیں۔وزیراعظم
تجارتی خسارہ کم ہوا، درآمدات میں کمی، برآمدات سب سے زیادہ ہیں۔وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ تجارتی خسارہ کم ہوا، درآمدات میں بھی کمی ہوئی جبکہ برآمدات سب سے زیادہ رہی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا پھل مل رہا ہے۔ تجارتی خسارہ فروری کے دوران 0.5 ارب ڈالررہا۔

یہ بھی پڑھیں:

گوادر کو خطے کا معاشی مرکز بنانے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے، وزیراعظم

ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ تازہ ترین تجارتی خسارہ جنوری کے مقابلے میں 2 ارب ڈالر کم ہے جبکہ رواں مالی سال کے دوران تجارتی خسارہ سب سے کم رہا۔ برآمدات کم و بیش سب سے زیادہ رہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی حکومت کے کارناموں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ملکی درآمدت اپنے عروج سے 21 فیصد گر گئی ہیں جبکہ لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کے شعبے میں اچھی شرحِ نمو نظر آتی ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور چین گوادر کو خطے کا معاشی مرکز بنانے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ ماہ چین کے قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن کے چیئرمین سے ملاقات کی جس میں سی پیک کے جاری منصوبوں اور مستقبل کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

Related Posts