وزیر اعظم عمران خان کا افغانستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حمایت کا اعادہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Imran reaffirms support in overcoming ‘dire challenges’ to Afghanistan

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں، تمام افغانوں کے حقوق کا احترام افغانستان کے استحکام میں معاون ثابت ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان سے افغان عبوری وزیرخارجہ ملا امیر متقی نے ملاقات کی،ان کے ہمراہ قائم مقام وزراء برائے خزانہ، صنعت و تجارت اور دیگر سینئر ارکان بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے افغانستان اور افغان عوام کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں، تمام افغانوں کے حقوق کا احترام افغانستان کے استحکام میں معاون ثابت ہوگا۔

مزید پڑھیں:افغان عوام کی معاشی ترقی کیلئے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے، آرمی چیف

وزیراعظم نے کہا کہ امید ہے عبوری افغان حکومت تعمیری طور پر بین الاقوامی برادری سے منسلک رہے گی، پاکستان مسلسل افغانستان کے لیے فوری انسانی امداد کی فراہمی کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔

وزیراعظم نے سردیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے افغان عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان غذائی اشیاء بشمول گندم اور چاول، ہنگامی طبی سامان اور پناہ گاہ کی اشیاء فراہم کرے گا، پاکستان بھارت سے گندم کی نقل و حمل میں سہولت کی افغان درخواست پرغور کرے گا۔

Related Posts