کراچی:گرین لائن منصوبےکی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتےہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جب کراچی خوشحال ہوگاتوپوراپاکستان خوشحال ہوگالیکن بدقسمتی ہے کہ روشنیوں کے اس شہرکو ہم نے کھنڈربنتےہوئےدیکھاہے۔
وزیراعظم نےکہا ماضی میں کسی نے کراچی کے ٹرانسپورٹ سسٹم پر توجہ نہیں دی،کوئی بھی جدید شہر جدید ذرائع آمد ورفت کے بغیر مکمل نہیں،ملک میں ایک شہر ایسا ہوتا جو پورےملک کو چلاتا ہے، لندن اور تہران کی طرح کراچی کا بلدیاتی نظام بھی خودمختار ہونا چاہیے۔
انہوں نےکہاکہ وفاق کوزیادہ ٹیکس کراچی سے ملتاہے لیکن بدلےمیں کراچی کوکچھ نہیں ملتااوراس کی ایک وجہ یہ بھی کہ یہاں کے انتظامی نظام پر کوئی توجہ ہی نہیں دی جاتی۔
وزیراعظم نےایران کی ترقی کاذکرکرتےہوئےکہاکہ اس نے عالمی طاقتوں کی وجہ سے بہت مسائل کاسامناکیالیکن آج ایران کادارلحکومت تہران ایک جدید شہربن چکاہے،اس لیے بلدیاتی انتخابات کیلئے ضروری ہے کہ لندن اور تہران کی طرح کراچی کوبھی خود مختاری دی جائے۔
انہوں نےمزیدکہاکہ کراچی میں پانی کابڑامسئلہ جسےحل کرنےکیلئےوفاقی حکومت اقدامات کررہی ہے،امیدہےکہ 2023 تک “کےفور”منصوبہ مکمل ہوجائےگاجوکراچی کو اضافہ پانی فراہم کرسکےگا۔
یہ پڑھیں:بڑےشہرکیلئےبڑی خوشخبری،وزیراعظم نے گرین لائن منصوبےکاافتتاح کردیا
یہ بھی پڑھیں:کراچی میں گرین لائن سروس کا آغاز، بس منصوبے کی تفصیلات کیا ہیں؟