حکومتی معاشی پالیسیاں درست سمت میں جارہی ہیں،وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد:وزیراعظم نے آج میکرواکنامک مشاورتی گروپ اجلاس کی صدارت کی،اس  موقع پر مشیرخزانہ شوکت ترین،وزیرتوانائی حماد اظہر،وفاقی وزیر اسد عمر اور گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر سمیت دیگراعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کےدوران وزیراعظم عمران خان کوملک کی موجودہ معاشی صورتحال اورعالمی سطح پر بڑھتی ہوئی مہنگائی سےتفصیل سےآگاہ کیاگیااور بتایا گیاپچھلےسال کی نسبت ملک کی معاشی ترقی کی شرح میں ایک فیصد مزید اضافے کا امکان ہےجبکہ اصلاحات کی وجہ سے گردشی قرضوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

اس موقع پروزیراعظم عمران خان نے تجاویز کا خیر مقدم کیااورعوام کوجلدریلیف پہنچانےکیلئےاقدامات تیزکرنےکی ہدایت کی۔

وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے شرکاء سےمخاطب ہوتےہوئےکہاکہ موجودہ حکومت نے نہ صرف گزشتہ حکومت کے معاشی بحرانوں بلکہ کوروناسےپیداہونےوالی صورتحال کابھی کامیابی سےمقابلہ کیا،اس وجہ سے پاکستان کے معاشی اعشاریئے اور زرِ مبادلہ کے ذخائر مستحکم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 3روپے 75پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی

انہوں نےمزیدکہاکہ  اب معیشت پائیدار ترقی کی طرف گامزن ہوچکی ہے،ریونیو اور برآمدات میں اضافہ واضح کرتا ہے کہ حکومتی معاشی پالیسیاں صحیح سمت میں جا رہی ہیں۔

Related Posts