وزیراعظم نے کورونا وبا کے خاتمے تک قرضوں میں سہولت کا مطالبہ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم نے کورونا وبا کے خاتمے تک قرضوں میں سہولت کا مطالبہ کردیا
وزیراعظم نے کورونا وبا کے خاتمے تک قرضوں میں سہولت کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کووڈ 19 سے متاثرہ غریب ممالک کے لیے قرضوں میں سہولت اور ویکسین کی مساوات کی بنیاد پر تقسیم کا مطالبہ کیا ہے۔

یو این سی ٹی اے ڈی کے 15ویں اجلاس کے چوتھے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وبائی امراض کے تباہ کن اثرات سے عالمی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے اور ترقی پذیر ممالک کی معیشت سکڑ کر رہ گئی ہے۔

ورلڈ لیڈرز سمٹ سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ہے کہ میں نے ترقی پذیر ملکوں کیلئے قرضوں میں سہولت کیلئے مہم چلائی، انتہائی اہم ڈائیلاگ میں شرکت پر خوشی ہے، کورونا وبا کے باعث لاک ڈاون کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک غیر متناسب طور پر متاثر ہوئے۔

ویکسین کی عدم مساوات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے مزید منصفانہ تقسیم پر زور دیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے خاتمے تک امیر ممالک غریب ممالک کو قرضوں میں سہولت فراہم کریں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھاکہ ہر سال ترقی پذیر ممالک سے ایک ٹریلین ڈالر غیر قانونی طور پر محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل ہورہے ہیں اور اس لوٹ مار کی وجہ ترقی پذیر ملکوں کی بدعنوان حکمران اشرافیہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ شدید بحران ہے، آنے والے برسوں میں صورتحال مزید بدتر ہوجائے گی، اسے روکنا ہوگا، اس کو روکنے کا واحد طریقہ فیکٹ آئی کی پیش کردہ سفارشات پر عملدرآمد میں ہے لیکن بدقسمتی سے امیر ممالک میں ان معاملات کا سدباب کرنے کا کوئی محرک موجود نہیں۔

ترقی پذیر ممالک سے امیر دارالحکومتوں اور ٹیکس پناہ گاہوں میں سالانہ 1 ٹریلین ڈالر کی رقم غیر قانونی طریقے سے پہنچ جاتی ہے جو پر گہری تشویش ہے۔ وزیر اعظم نے اس منی لانڈرنگ کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : واٹر بورڈ افسران کا کورنگی میں نمائشی کارروائیوں کیساتھ غیر قانونی کنکشن کرانے کا انکشاف

Related Posts