ڈیووس: وزیر اعظم پاکستان عمران خان خان نے جرمن کمپنی سیمنز کے سربراہ جو کائزر سے ملاقات کی جس کے دوران سرمایہ کاری اور تجارتی معاملات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
یہ ملاقات عالمی اقتصادی فورم کی سائیڈ لائن پر سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ہوئی جہاں وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، معاونِ خصوصی ذالفقار بخاری اور سفیر علی جہانگیر صدیقی بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران ٹیکنالوجی ٹرانسفر، سرمایہ کاری اور تکنیکی تربیت کے عوامل پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیرا عظم عمران خان نے سیمنز کے سی ای او جو کائزر کو پاکستان میں معاشی اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔
Mr. Joe Kaeser, CEO of Siemens called on Prime Minister Imran Khan at Davos, on the sidelines of WEF Annual Meeting 2020.#PMImranKhan #Davos2020 pic.twitter.com/beQDoKXuJr
— Prime Minister's Office (@PakPMO) January 22, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری جانی و مالی نقصان اٹھایا جبکہ افغان جنگ کے دوران پاکستان میں منشیات اور کلاشنکوف آئی۔
عالمی اقتصادی فورم کے دوران ڈیووس میں پاکستان اسٹرٹیجی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 70 ہزار سے زائد جانیں گنوا کر بھاری نقصان اٹھایا۔
مزید پڑھیں: ہم نے دہشت گردی کے خلاف بھاری نقصان اٹھایا۔وزیر اعظم