اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے رحمت اللعالمین ؐ اتھارٹی کے قیام کا اعلان کردیا، وزیراعظم نے رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے اس کے اغراض و مقاصد سے تفصیل سے آگاہ کیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اتھارٹی کے قیام کا اعلان کیا، اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم اس کے ذریعے سیرت نبی ﷺ بچوں اوربڑوں کو پڑھانے کا طریقہ کار طے کریں گے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اتھارٹی کے ذریعے اسکولوں کے نصاب کی نگرانی کی جائے گی۔ وزیر اعظم عمران خان نے 12 ربیع الاول دھوم دھام سے منانے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ یہ ہمارے لیے بہت بڑی خوشی کا دن ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں خود اس اتھارٹی کی نگرانی کروں گا، انہوں نے کہا کہ اتھارٹی کے چیئرمین کی تلاش شروع کردی ہے، دنیا کے بہترین مذہبی اسکالرز کو چیئرمین بنایا جائے گا، جو اسلام سے متعلق دنیا کو آگاہ کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ رحمت اللعالمین ؐاتھارٹی دنیاکوبتائیگی اسلام کیا ہے، بچوں کواپنے کلچرسے متعارف کرانے کیلئے کارٹون سیریز متعارف کرائی جائیں گی، اتھارٹی کا ایک ممبر میڈیا پر نشر ہونے والے مواد پر نظر رکھے گا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ میری والدہ نے ہمیشہ سیدھے راستے پر چلنے کے لیے دعا مانگنے کی تلقین کی، میں نے اللہ سے ہمیشہ سیدھے راستے پر چلنے کی دعا مانگی۔انہوں نے کہا کہ میری والدہ نے مجھے ہمیشہ سیدھے راستے پر چلنے کیلئے دعامانگنے کا کہا، میں نے نماز میں ایک ہی چیز مانگی کہ اللہ ہمیں سیدھے راستے پر چلائے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ جیسا میں آج ہوں ویساپہلے کبھی نہیں تھا، انہوں نے کہا کہ آج دیکھ رہا ہوں موجودہ دورمیں نوجوان نسل انتہائی دباؤکاشکار ہے، میں آج نئی نسل سے متعلق بات کرنا چاہتا ہوں‘۔
وزیر اعظم نے کہا کہ انسان کے پاس ہمیشہ 2 ہی راستے ہوتے ہیں،ایک ناجائز دولت کمانے اور دوسرا نبی ﷺکی سیرت پر چلنا ہے، اللہ ہمیں حکم دیتاہے نبی کریم ﷺ کی زندگی سے سیکھو۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں روز اپنی زندگی کا تنقیدی جائزہ لیتاہوں،میں نے اپنی زندگی میں بہت دیرسے نبی ﷺکی زندگی کامطالعہ کیا، ہم جن کورول ماڈل سمجھتے ہیں ان کوتباہی کی طرف جاتے دیکھا۔
مزید پڑھیں: ڈاکٹر عبدالقدیرخان سرکاری اعزاز کے ساتھ اسلام آبادمیں سپرد خاک