وزیراعظم کی چینی کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کور کمیٹی کا اجلاس، وزیر اعظم نے ارکان کو کالعدم تنظیم سے مذاکرات پر اعتماد میں لیا
کور کمیٹی کا اجلاس، وزیر اعظم نے ارکان کو کالعدم تنظیم سے مذاکرات پر اعتماد میں لیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے چینی کی ذخیرہ اندوزی اور منافع خوروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کی ہدایات کی ہیں۔

یہ ہدایات انہوں نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ اجلاس کے دوران چینی کی زیادہ قیمت پر فروخت اور اشیاء کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے چینی کی صحیح پیداوار جاننے کے لیے شوگر ملوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی تنصیب کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں 

عید میلاد النبی کے مبارک موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

وزیراعظم عمران خان نے کسانوں کے لیے ” کسان پورٹل ” کا آغاز کردیا

عمران خان کا کہنا تھا کہ ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصر عوام کے دشمن ہیں اور ریاست ان کے خلاف سخت ترین کارروائی کرے گی۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تمام اضلاع کی انتظامیہ کو چینی کی مقررہ قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنانے کی خصوصی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ شوگر ملوں میں گنے کی مقدار اور چینی کی پیداوار کی نگرانی کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرشنگ سیزن کے دوران تمام شوگر ملوں سے معلومات اکٹھی کی جائیں گی۔

اس سے قبل وفاقی حکومت نے پاکستان کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قیمت میں 109 روپے فی کلو اضافہ کیا تھا۔

ایک نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اضافہ فوری طور پر نافذ ہوگا۔ 10 لیٹر گھی کا پیک جو کہ 2500 روپے میں فروخت کیا جارہا تھا اب 3،590 روپے میں دستیاب ہوگا۔

Related Posts