عمران خان کی مبینہ بیٹی چھپانے پر نااہلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت آج ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریک انصاف کو کمزور کرنے کیلئے پولیٹیکل انجینئرنگ کی جارہی ہے، عمران خان
تحریک انصاف کو کمزور کرنے کیلئے پولیٹیکل انجینئرنگ کی جارہی ہے، عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان کی مبینہ بیٹی چھپانے پر نااہلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت آج ہوگی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے لارجر بینچ کی سربراہی کرتے ہوئے عمران خان کو نااہل کرنے کیلئے دی گئی درخواست کی سماعت کریں گے۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان نے اپنی مبینہ بیٹی ظاہر نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں:

 عمران خان کیخلاف کیس کی سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل

درخواست گزار نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے استدعا کی ہے کہ مبینہ بیٹی چھپانے پر عمران خان نااہل ثابت ہوتے ہیں۔ عدالت سابق وزیر اعظم عمران خان کو نااہل قرار دے۔ عمران خان پر مبینہ بیٹی ٹیریان کی تفصیلات ظاہر نہ کرنے کا الزام ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف کیس کی سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔

آج سے 2 روز قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ کیا کہ چیف جسٹس عامر فاروق کی زیرِ سربراہی 3 رکنی ججز بینچ عمران خان کے خلاف بیٹی کو چھپانے کے باعث نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا۔

ہائیکورٹ ججز بینچ میں چیف جسٹس عامر فاروق کے علاوہ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر بھی شامل ہیں۔ عدالتِ عالیہ اسلام آباد نے کاز لسٹ بھی جاری کردی۔

Related Posts