پاکستانی روپے کے مقابلے میں انٹر بینک میں امریکی ڈالرکی قدر میں ایک بار پھر اضافہ سامنے آیا ہے۔
انٹربینک میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر 66 پیسے مزید تگڑا ہوگیا، ایک ڈالر 66 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278 روپے 25 پیسے کا ہوگیا ہے۔انٹربینک میں گزشتہ کاروباری روز ڈالر 277 روپے 59 پیسے پر بند ہوا تھا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان کو تقریباً 4.2 بلین ڈالر کی مجموعی رقم ملی، جس میں آئی ایم ایف کے ساتھ نئے ایس بی اے کی پہلی قسط بھی شامل ہے۔
مزید پڑھیں:کوئٹہ میں گرین بس سروس کا آج سے باقاعدہ آغاز ہوگیا
اسحاق ڈار نے سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر اور متحدہ عرب امارات سے مزید 1 بلین ڈالر کے ذخائر کی بھی تصدیق کی۔