کراچی میں خواتین کے لیے پنک ٹیکسی سروس شروع کی جائے گی، شرجیل میمن

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنک ٹیکسی، کراچی میں خواتین کے لیے سروس شروع کی جائے گی
پنک ٹیکسی، کراچی میں خواتین کے لیے سروس شروع کی جائے گی

کراچی: سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے منگل کو کراچی میں خواتین کے لیے پنک ٹیکسی سروس شروع کرنے کا اعلان کیا۔

شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ سندھ حکومت حالیہ مہینوں کے دوران کراچی میں نقل و حمل کی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہی ہے، پیپلز بس سروس کا آغاز ان لوگوں کے لیے راحت کی سانس ہے جو آرام دہ سفر کے آپشن کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے تحت کراچی میں ٹیکس سروسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پہلے مرحلے میں خواتین کے لیے پنک ٹیکس سروس شروع کی جائے گی۔

شرجیل میمن کے مطابق سندھ حکومت نے اس شعبے میں اہم پیش رفت کی ہے اور اس کا تازہ ترین اقدام پنک الیکٹرک ٹیکسی سروس کا آغاز ہوگا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ پنک رنگ کی ٹیکسیاں خواتین چلائیں گی جبکہ گاڑیوں کے اندر کیمرے بھی لگائے جائیں گے۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ پنک ٹیکسی سروس کا آغاز وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر کیا جا رہا ہے۔

Related Posts