ہوزری مینو فیکچررز کا جنرل باڈی اجلاس، چیئرمین اور دیگر عہدیداران منتخب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی ہوزری مینو فیکچررز کا جنرل باڈی اجلاس، چیئرمین کا انتخاب کر لیا گیا
پاکستانی ہوزری مینو فیکچررز کا جنرل باڈی اجلاس، چیئرمین کا انتخاب کر لیا گیا

کراچی: پاکستان ہوزری مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل باڈی اجلاس میں چیئرمین اور سینئر وائس چیئرمین سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداروں کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل باڈی اجلاس میں نو منتخب عہدیداران کے باضابطہ اعلان کے مطابق شہزاد اعظم خان، سینٹرل چیئرمین،عبدالرحمٰن ، سینئر وائس چیئرمین اورکاشف احمداسلم ضیاء، وائس چیئرمین برائے سال 2021-2022 منتخب ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع نہیں کرسکتے، ایف بی آر

گڈزٹرانسپورٹرزکا بجلی،گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ

نو منتخب سینٹرل سینئروائس چیئرمین عبدالرحمٰن ، زونل کمیٹی ساوتھ زون کے چیئرمین کی حیثیت سے بھی ذمہ داری انجام دیں گے جبکہ عبدالقادر بلوانی ، زونل سینئر وائس چیئرمین اور فیصل ارشد شیخ ، زونل وائس چیئرمین منتخب کئے گئے جو نئے عہدے کے تحت ذمہ داریاں نبھانے کیلئے پر عزم ہیں۔

ساؤتھ زون سے عبدالرحمٰن، بابر خان، ثاقب بلوانی، فواد عثمان، فیصل ارشد شیخ، علی مرتضٰی پنجو، عرفان ذکریا باوانی ایگزیکٹو کمیٹی ممبر منتخب ہوئے۔ علاوہ ازیں اختر میمن، عبدلجبار گاجیانی، بشیر غفار، جاوید بلوانی، عبدالقادر بلوانی، عمیر میانور، طارق منیرساوتھ زون سے بحیثیت منتخب ایگزیکٹو کمیٹی ممبران دوسرا سال مکمل کریں گے۔

نو منتخب سینٹرل وائس چیئرمین کاشف احمد اسلم ضیاء زونل کمیٹی نارتھ زون کے چیئرمین کی حیثیت سے بھی ذمہ داری انجام دیں گے جبکہ طارق محمود بھٹی ، زونل وائس چیئرمین منتخب کئے گئے۔ نارتھ زون سے ایگزیکٹو کمیٹی ممبران کیلئے کاشف احمد اسلم ضیاء،عادل بٹ اور سید ناہید عباس حالیہ انتخابات میں منتخب ہوئے۔

حالیہ انتخابات میں نصیر احمد بٹ، شیخ حماد کپور، معظم جاوید اور طارق محمود بھٹی بھی منتخب ہوئے جبکہ منتخب شدہ اراکین ایگزیکٹو کمیٹی شہزاد سلیم اصغر، شہزاد اعظم خان، فرخ اقبال، محمد زبیر، حافظ راشد محمود، محمد ادریس، محمد رفیع سونی اپنا دوسرا سال مکمل کریں گے۔

کامیاب منتخب عہدیداران و ممبران ایگزیکٹو کمیٹی کو ایکسپورٹ ڈولپمنٹ گروپ کے سربراہ اور پی ایچ ایم اے کے سرپرست اعلیٰ جاوید بلوانی کی حمایت حاصل ہے۔ اس موقع پر جاوید بلوانی نے اپنے خطاب میں ریٹائر ہونے والے سینٹرل چیئرمین اور وائس چیئرمین کی خدمات کی تعریف کی۔ 

سرپرست اعلیٰ جاوید بلوانی نے ریٹائر ہونے والے چیئرمین ریاض احمد ، سینئر وائس چیئرمین فیصل محبوب شیخ اور وائس چیئرمین طارق منیر کی خدمات کو سراہا اور انھیں خراج تحسین پیش کیا۔ انھوں نے نو منتخب عہدیداران و ممبران ایگزیکٹو کمیٹی پر اعتماد کا اظہار بھی کیا۔ 

جاوید بلوانی نے کہا کہ اپی ایچ ایم اے کے بنیادی اغراض و مقاصد میں ایکسپورٹ کا فروغ سرفہرست ہے جو ملک اور اس کی معیشت ترقی کا اہم محرک ہے۔امید ہے کہ نو منتخب عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی ممبران کے مسائل اور معاملات کو احسن طریقے سے حل کریں گے۔

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ نو منتخب عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان کی ویلیوایڈیڈ ٹیکسٹائل ایکسپورٹ کو بڑھانے میں اپنا فعال کردار ادا کریں گے۔ اس ضمن میں انھوں نے نو منتخب عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی ممبران کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

بحیثیت سینٹرل چیئرمین اپنا دورانیہ مکمل کرنے پر ریاض احمد نے الواعی خطاب میں جنرل باڈی ممبران کی ایسوسی ایشن کی سالانہ کارکردگی سے آگاہ کیا اور بتایا کہ پورا سال پی ایچ ایم اے نے حکومت کے ساتھ فعال روابط برقراررکھے اور متعلقہ معاملات پر حکومت کو ایسوسی ایشن کی طرف سے تجاویز دی گئیں۔

نو منتخب سینٹرل چیئرمین شہزاد اعظم خان نے کہا کہ ایسوسی ایشن کا چیئرمین منتخب ہونا ان کے لئے اعزاز ہے۔ انہوں نے ایسوسی ایشن معاملات کو مزید احسن طریقے سے چلانے اور آگے بڑھانے کی عزم کا اظہار کیا۔ پی ایچ ایم اے کے ایگزیکٹو کمیٹی ممبران اور جنرل باڈی ممبران نے ریٹائر ہونے والے چیئرمین اور دیگر اراکین کی تعریف کی۔ 

Related Posts