کوروناویکسین کی بوسٹرڈوزاومی کرون کوختم کرسکتی ہے۔فائزر، بائیو این ٹیک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوروناویکسین کی بوسٹرڈوزاومی کرون کوختم کرسکتی ہے۔فائزر، بائیو این ٹیک
کوروناویکسین کی بوسٹرڈوزاومی کرون کوختم کرسکتی ہے۔فائزر، بائیو این ٹیک

بھارت کے بعد کورونا کی نئی قسم پاکستان بھی پہنچ گئی، فائزر اور بائیو این ٹیک فارماسوٹیکل کمپنیز نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی تیار کردہ ویکسین کی بوسٹر ڈوز اومی کرون کو ختم کرسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا ویکسین تیار کرنے والی کمپنیز فائزر اور بائیو این ٹیک  کا کہنا ہے کہ ان کی ویکسین کا 3 خوراکوں کا کورس کورونا کی نئی قسم بائیو این ٹیک کو بے اثر کرسکتا ہے۔ لیبارٹری ٹیسٹ سے بھی یہ بات ثابت ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:

اومی کرون کراچی پہنچ گیا، ایک کیس کی تصدیق، عوام میں خوف وہراس

پاکستان میں کورونا سے 12لاکھ 88ہزار افراد متاثر، اموات 28ہزار 803ہوگئیں

فائزر اور بائیو این ٹیک کے دعوے کے مطابق 3 شاٹس کا کورس لیبارٹری ٹیسٹ کے دوران نئے اومی کرون وائرس کو بے اثر کرنے میں کامیاب رہا۔ ضرورت کے تحت مارچ 2022 میں کورونا ویکسین کو اپ گریڈ بھی کیاجاسکتا ہے۔

دونوں کمپنیوں کے مطابق انسانی جسم میں ویکسین کی تیسری خوراک لینے سے مدافعتی قوتوں (اینٹی باڈیز) میں اضافہ ہوتا ہے۔ تیسری خوراک کے کم و بیش 1 ماہ بعد خون کا ٹیسٹ کیا گیا جس سے پتہ چلا کہ اومی کرون وائرس بے اثر ہوچکا ہے۔

اس حوالے سے فائزر ویکسین بنانے والی فارماسوٹیکل کمپنی کے سربراہ نے کہا کہ اگر کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کا مقابلہ کرنا ہے تو ہماری تیار کردہ ویکسین کا بوسٹر شاٹ لگوانا بہترین علاج سمجھا جاسکتا ہے۔ 

 

Related Posts