پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے فی لٹر سے زائد کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے فی لٹر سے زائد کا اضافہ
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے فی لٹر سے زائد کا اضافہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے تاریخی ریلیف پیکیج کے اعلان کے بعد پیٹرولیم مصنوعات 8 روپے 14 پیسے فی لٹر تک مہنگی کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 3 پیسے اضافہ ہوا، نئی قیمت 137 روپے 7 پیسے سے تجاوز کرکے 145 روپے 82 پیسے ہو گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 8 روپے 14 پیسے بڑھی۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت نے عوام پر یکم نومبر کو نیا پٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی

پیٹرولیم میں سرمایہ کاری کیلئے تحفظ فراہم کیا جائے، ناصر حیات مگوں

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 142 روپے 62 پیسے لٹر ہوگئی۔ مٹی  کا تیل 6 روپے 27 پیسے مہنگا ہو کر 116 روپے 53 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل  5 روپے 72 پیسے لٹر مہنگا ہو کر 114روپے 7پیسے پرآگیا۔

قبل ازیں یکم نومبر کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا تھا تاہم 4 روز بعد ہی پی ٹی آئی حکومت نے یو ٹرن لیتے ہوئے رات ڈیڑھ بجے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

فنانس ڈویژن کی جانب سے 4 اور 5نومبر کی درمیانی شب جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوگئیں۔وزیر اعظم نے کہا تھا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں 100 فیصد بڑھ گئی ہیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل حکومت نے غربت اور مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کیلئے ایک اور پٹرول بم تیار کرلیا، ذرائع نے دعویٰ کیا کہ یکم نومبر سے قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک میں ڈالر کی قیمتوں میں اضافے اور عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی قیمت کی وجہ سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا خدشہ پیدا ہوا۔

 یکم نومبر سے میں ملک میں پٹرول مزید 7 روپے فی لیٹرتک مہنگا ہونے کی خبر 30 اکتوبر کو سامنے آئی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر تک اضافے کا خدشہ ظاہر کیاگیا۔

 

Related Posts