ملک بھر میں کل سے پیٹرول پمپس بند رہیں گے، پیٹرولیم ڈیلرز کا ہڑتال کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: ملک بھر میں پیٹرول کے نئے بحران کا خدشہ سر اٹھا رہا ہے، پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ 25 نومبر سے ملک بھر میں ہڑتال ہوگی اور پیٹرول پمپس بند رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی اشین کے اعلان کے تحت کل صبح 6 بجے سے ملک بھر کے پیٹرول پمپ بند ہوجائیں گے۔ کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد کے علاوہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی پیٹرول پمپس بند ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھیں گی، وزیر اعظم  کا اشارہ 

پیٹرول کے بعد ملک میں بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کرنے کی منظوری

ترجمان پیٹرول پمپس ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔ ڈیلر مارجن 6 فیصد کرنے تک ہڑتال ختم کرنے پر حکومت سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

پیٹرول پمپس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا کہ مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی پر ہم نے رواں ماہ 5نومبر کو ہڑتال کی کال واپس لے لی تھی تاہم مطالبات پر کوئی پیشرفت نیہں ہوئی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تیل کی قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ ہے جبکہ کورونا کے باعث مہنگائی صرف سردیوں تک رہے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے 6 روز قبل جہلم روڈ کیرج وے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پتہ نہیں اپوزیشن ٹیکنالوجی سے کیوں خوفزدہ ہے؟

Related Posts