پی ایس ایل7کا دلچسپ میچ، پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل7کا دلچسپ میچ، پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی
پی ایس ایل7کا دلچسپ میچ، پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

قذافی اسٹیڈیم میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے آخری لیگ میچ کے سپر اوور میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی، ہار جیت کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق سپر اوور میں قلندرز کی جانب سے ملنے والا 6 رنز کا ہدف پشاور زلمی کے شعیب ملک نے ابتدائی دو گیندوں پر چوکے لگا کر حاصل کر لیا، قبل ازیں فخر زمان اور بروکس وہاب ریاض کا سامنا کرتے ہوئے ایک بھی باؤنڈری نہ لگا سکے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

پی ایس ایل 7، لاہور کے خلاف میچ میں پشاور زلمی کے اہم کھلاڑی عدم دستیاب

میچ دلچسپ مرحلے میں اس وقت داخل ہوا جب بولر شاہین آفریدی نے آخری اوور میں 3 چھکے لگا کر پشاور زلمی کی باآسانی جیت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ شاہین آفریدی نے 20 گیندوں پر 39 رنز بنائے جس میں 4 چھکے اور 2 چوکے شامل رہے۔

ہدف ملنے پر لاہور قلندرز کے ان فارم اوپنر فخر زمان پہلی گیند پر کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہو گئے۔ ٹیم دباؤ کا شکار ہوگئی۔ محمد حفیظ کے علاوہ لاہور کا کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر جم کر بیٹنگ نہ کرسکا۔آخری 12گیندوں پر قلندرز کو 30رنز درکار تھے۔

کپتان وہاب ریاض نے 19ویں اوور کی پہلی گیند پر محمد حفیظ اور حارث رؤف کو پویلین بھیجنے کے ساتھ ساتھ 6رنزکے عوض میچ میں پشاور زلمی کی گرفت مزید مضبوط کردی تاہم شاہین آفریدی نے میچ کے آخری اوور میں بازی پلٹ دی۔

دوسری جانب کپتان  وہاب ریاض اور ارشد اقبال نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔شعیب ملک، عماد بٹ، محمد عمر اور خالد عثمان نے ایک ایک وکٹ لی۔ پی ایس ایل میں گروپ میچز کا مرحلہ اختتام کو پہنچ گیا۔ملتان، لاہور، پشاور اور اسلام آباد نے فائنل فور میں کوالیفائی کرلیا۔ 

Related Posts