پی ٹی اے پب جی پر عائد پابندی ختم کرے۔ٹوئٹر پر پاکستانی عوام کا مطالبہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی اے پب جی سے پابندی ہٹائے۔پاکستان میں عوام کا مطالبہ ٹوئٹر ٹرینڈ بن گیا
پی ٹی اے پب جی سے پابندی ہٹائے۔پاکستان میں عوام کا مطالبہ ٹوئٹر ٹرینڈ بن گیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عوامی شکایات کے پیشِ نظر پب جی نامی بچوں اور نوجوانوں کے ذہنوں کو مار دھاڑ اور قتل و غارت سکھانے والی گیم پر پابندی عائد کی تھی، تاہم پاکستان میں عوام کا مطالبہ ہے کہ گیم پر عائد پابندی ختم کی جائے جو آج ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔

قبل ازیں معروف ٹی وی اینکر وقار ذکاء بھی سندھ ہائی کورٹ میں پب جی پر عائد پابندی کے فیصلے کو چیلنج کرچکے ہیں۔ وقار ذکاء کے مطابق پب جی پر پابندی سے آن لائن پیسے کمانے کا سب سے بڑا ذریعہ ختم ہوسکتا ہے جس سے پاکستانی معیشت کو بھاری مالی نقصان ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وقار ذکاء نے پب جی پر پابندی عدالت میں چیلنج کردی

دوسری جانب پب جی کھیلنے والے بچوں اور نواجوانوں کے والدین اِس گیم سے بری طرح تنگ ہیں کیونکہ انہوں نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو متعدد خطوط لکھے اور مطالبہ کیا کہ یہ گیم ہمارے بچوں کو قتل و غارت اور خودکشی سکھا رہی ہے۔ ہمارے بچوں کے مستقبل کو تباہ ہونے سے بچایا جائے۔

والدین کے مطالبات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پی ٹی اے نے مفادِ عامہ میں اچھا قدم اٹھایا اور پب جی کی گیم پر پابندی عائد کردی، تاہم نوجوان اور بچوں کے ساتھ ساتھ یہ مطالبہ بعض مفاد پرست عناصر بھی کر رہے ہیں تاکہ پب جی نامی گیم سے پابندی ہٹا کر نوجوانوں کو دوبارہ تباہی کی طرف دھکیلا جاسکے۔

تکلیف دہ امر یہ ہے کہ داتا کی نگری لاہور میں پب جی کے باعث اب تک 3 نوجوان خودکشی کر چکے ہیں جبکہ دُنیا بھر میں پب جی کے باعث خودکشی کے رجحانات میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھا جا رہا ہے جس کے باعث دیگر ممالک بھی پب جی پر پابندی عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: پب جی گیم کے معاشی فوائد اور سماجی نقصانات 

Related Posts