لوگ عمران خان کو جلد از جلد لانگ مارچ کا کہہ رہے ہیں، مراد سعید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لوگ عمران خان کو جلد از جلد لانگ مارچ کا کہہ رہے ہیں، مراد سعید
لوگ عمران خان کو جلد از جلد لانگ مارچ کا کہہ رہے ہیں، مراد سعید

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے کہا ہے کہ اب ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے، پہلے مہنگائی کا شور تھا،ابھی عمران خان نے کال نہیں دی، نتائج مثبت آرہے ہیں،لوگ عمران خان کو جلد از جلد لانگ مارچ کا کہہ رہے ہیں۔

پشاور روڈ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ راولپنڈی کے مختلف جگہوں پر عمران ٹائیگرز کے نام سے کیمپ لگائے ہیں،
ہمارے نوجوانوں نے لوگوں کو لانگ مارچ کے لیے گھر گھر پیغام پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے گھروں پر چھاپہ مارے گئے، ضمنی انتخابات میں ہم جیتے، ہم نے تمام تر جماعتوں کو عبرتناک شکست دی، جب سے یہ ٹولا ملک پر نازل ہوا، ان لوگوں نے این آر او ٹو لیا۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے پاکستان کو مذاق سمجھ رکھا ہوا ہے،اس ہفتہ عمران خان لانگ مارچ کے لیے کال دیں گے، اس انقلاب کو کوئی بھی نہیں روک سکتا، یہ خداری کی جنگ ہے۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ جمعہ یا جمعرات کو عمران خان کال دیں گے،ملک کو بحران سے نکالنے کا واحد حل صرف الیکشن ہیں،مراد سعید نے سوال کیا کہ کیا فضل الرحمان کا مارچ ہم نے روکا؟زرداری کا بیٹا بھی آگیا اس کو بھی اجازت دی۔

مزید پڑھیں:شہری پر تشدد،سابق وزیر مملکت عابد شیر علی کے خلاف مقدمہ درج

انہوں نے کہا کہ کیا پاکستان میں آئین نہیں، سب کو احتجاج کی اجازت ہے، وزیر داخلہ کہتے ہیں ہم ڈرون کے ذریعے شیلنگ کریں گے، عمران خان کہہ رہے ہیں کہ پر امن احتجاج کرنا ہے۔

Related Posts