کورونا سے انسان مر رہے ہیں، نیازی حکومت ڈرامہ بازی میں مصروف ہے، شازیہ مری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت ان لوگوں کو اٹھارہی ہے جو ان سے اتفاق نہیں کرتے، شازیہ مری
حکومت ان لوگوں کو اٹھارہی ہے جو ان سے اتفاق نہیں کرتے، شازیہ مری

اسلام آباد :پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء شازیہ مری نے کہا ہے کہ کورونا سے انسان مر رہے ہیں ،نیازی حکومت ڈرامہ بازی میں مصروف ہے۔

بلاول بھٹو کے بیان پر اسد عمر کا رد عمل حقیقت کے منافی ،غیرذمہ دارانہ ہے،ان میں اہلیت ہوتی تو وزیر خزانہ کے عہدے سے برطرف نہ کیا جاتا۔

ایک بیان میں پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینزکی ترجمان شازیہ مری نے کہا کہ کورونا کے باعث انسان مر رہے ہیں اور نیازی حکومت ڈرامہ بازی میں مصروف ہے ۔

انہوںنے کہا کہ سندھ حکومت کو اپنے شہریوں کی صحت اور زندگی عزیز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کے بیان پر اسد عمر کا رد عمل حقیقت کے منافی اور غیرذمہ دارانہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسد عمر میں اہلیت ہوتی تو انہیں وزیر خزانہ کے عہدے سے برطرف نہ کیا جاتا۔

مزید پڑھیں:سندھ میں تبدیلی پیپلز پارٹی کے جانے سے ہی ممکن ہوگی، حنید لاکھانی

انہوں نے کہا کہ معیشت انسانی صحت سے مشروط ہے، قوم پوچھتی ہے کہ کورونا کے حوالے سے ملنے والے پیسے کہاں ہیں؟۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی کی بات یہ ہے ملک پر نالائقوں کی حکومت مسلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ جی ہاں اگر کورونا وباء پھیلی اور خدانہ خواستہ بھارت جیسے حالات ہوئے تو ذمہ دار عمران خان ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک المیہ ہے کہ عمران نیازی کو کسی چیز کی سمجھ نہیں اور وہ ملک کے اہم عہدے پر مسلط کئے گئے ہیں۔

Related Posts