کراچی میں گرمی کی لہر، سندھ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے شہری انتظامیہ کو خط لکھ دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں سن 1931ء سے لے کر اب تک آج دوسرا گرم ترین دن رہا ہے جبکہ درجۂ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا۔
کراچی میں سن 1931ء سے لے کر اب تک آج دوسرا گرم ترین دن رہا ہے جبکہ درجۂ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا۔

کراچی میں گرمی کی نئی لہر کے پیشِ نظر سندھ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے شہری انتظامیہ کے نام خط لکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کراچی سمیت صوبے بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کو خط لکھا گیا ہے۔ 

مذکورہ خط پی ڈی ایم اے سندھ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشن مقصود حسین سومرو کی جانب سے لکھا گیا۔خط میں محکمۂ موسمیات کی جانب سے ہیٹ ویو کے خدشات کا حوالہ دیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ محکمۂ موسمیات کے مطابق ہیٹ ویو کا سلسلہ 3 اپریل تک جاری رہے گا۔ انسانی جانوں اور لائیو اسٹاک کو محفوظ رکھنے کیلئے تمام ضروری احتیاطی اقدامات اٹھائے جائیں۔

اس کے علاوہ خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آج کراچی کا درجۂ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔شہر پر خشک اور گرد آلود ہواؤں کا راج ہے۔ سمندری ہوائیں تاحال بحال نہیں ہوسکیں۔

طبی ماہرین نے کہا ہے کہ شہری گرمی کے موسم میں احتیاط سے کام لیں۔ صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک زیادہ احتیاط کی جائے۔ شہری بلا ضرورت گھر سے نہ نکلیں۔ ٹھنڈے مشروبات کا بھی استعمال کیا جائے۔ 

یہ بھی پڑھیں: گرمی کی شدّت میں مزید اضافہ، درجۂ حرارت 41 ڈگری تک پہنچنے کا امکان

Related Posts