لاہور: ڈیرہ غازی خان میں جلسے کیلئے اپوزیشن جماعتوں نے کمر کس لی، حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سیاسی قوت کا مظاہرہ آج کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ملک گیر احتجاج کے آغاز کے ساتھ ساتھ حکومت مخالف جلسے جلوسوں کا اہتمام جاری ہے۔ پی ڈی ایم آج ڈی جی خان میں جلسے کیلئے تیار ہے جہاں اپوزیشن رہنما پی ٹی آئی مہنگائی کے خلاف خطاب کریں گے۔
وزیر اعظم سے زیادہ ناموس رسالت ﷺ پر کسی نے بات نہیں کی۔عمران خان
منی لانڈرنگ کیس، حمزہ اور شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں توسیع
اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پی ٹی آئی حکومت کی ناکامی کی نشانی ہے۔ حکومت معاشی مسائل حل کرنے میں کامیاب ہوتی دکھائی نہیں دیتی۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے جائیں گے۔
آج ریلوے روڈ، ڈیرہ غازی خان میں جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، ن لیگی رہنما اور دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین جلسے سے خطاب میں سیاسی کارکنان کو احتجاج کی ترغیب دینگے۔
جلسے سے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی قائدین بھی خطاب کریں گے۔ پیپلز پارٹی قیادت سیاسی قوت کے مظاہرے میں حسبِ معمول شریک نہیں ہوگی، تاہم چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات کے تحت مہنگائی کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔