شہر شہر مظاہرے، فضل الرحمان کی زیرصدارت پی ڈی ایم اجلاس آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہر شہر مظاہرے، فضل الرحمان کی زیرصدارت پی ڈی ایم اجلاس آج ہوگا
شہر شہر مظاہرے، فضل الرحمان کی زیرصدارت پی ڈی ایم اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد نے شہر شہر مظاہروں کا اعلان کردیا جس کے متعلق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اہم اجلاس آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا شہر شہر مظاہروں سے متعلق اہم اجلاس آج وفاقی دارالحکومت میں ہوگا جس میں ملک گیر احتجاج پر حکمتِ عملی تشکیل دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

سانحۂ کارساز کو 14 سال مکمل، پیپلز پارٹی کا شہداء کو خراجِ تحسین

شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے مذاکرات میں ناکامی کی خبر جھوٹی قرار دے دی

مسلم لیگ (ن)، اے این پی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنما وفاقی حکومت کے خلاف ملک بھر میں مظاہروں کیلئے تبادلۂ خیال کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے احتجاج سے متعلق فیصلوں کا عندیہ دے دیا۔

قبل ازیں مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور مہنگائی پر ملک گیر احتجاج پر گفتگو کی۔ شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے رابطہ کرلیا۔

شریف برادران کے مابین ٹیلیفونک گفتگو کے دوران مہنگائی کے معاملے پر حکومت مخالف ملک گیر تحریک چلانے کے فیصلے پر اتفاق کیا گیا۔ نواز شریف نے حکومت مخالف مظاہروں میں ن لیگ کی شرکت کی توثیق کردی۔

اپوزیشن اتحاد 12 ربیع الاول کو عید میلاد النبی ﷺ کے موقعے پر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کے بعد حکومت مخالف احتجاج کا ارادہ رکھتا ہے۔ پی ڈی ایم رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ہر ضلعی ہیڈ کوارٹر میں احتجاج ہوگا۔ 

Related Posts