بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے والی قومی ٹیم ٹرافی سے محروم؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے والی قومی ٹیم ٹرافی سے محروم؟
بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے والی قومی ٹیم ٹرافی سے محروم؟

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کو ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش کرنے والی پاکستانی ٹیم تاحال ٹرافی سے محروم ہے جس پر میزبان ملک کے کرکٹ بورڈ کا بیان سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو ہوم گراؤنڈ پر شکستِ فاش سے دوچار کیا اور 3 ٹی 20 میچز میں سے تینوں جیت کر ایک بھی میچ میں میزبانوں کو کامیابی حاصل نہیں کرنے دی تاہم سیریز جیتنے پر ٹرافی بھی نہ مل سکی۔

ٹرافی نہ ملنے کی وجوہات پر روشنی ڈالتے ہوئے بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے مہمان ملک پاکستان کی کرکٹ مینجمنٹ کو آگاہ کیا کہ کورونا کی پابندیوں، بائیو سیکیور ببل اور بورڈ سربراہ کی عدم واپسی کے باعث جیتنے والوں کو ٹرافی دینے میں تاخیر ہوئی۔ 

  یہ بھی پڑھیں:

آئی سی سی کی نئی ٹی 20رینکنگ، پاکستان اہم مقام حاصل کرنے میں کامیاب

پاکستان نے بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیکر وائٹ واش کردیا

بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ٹی 20 سیریز کی ٹرافی ٹیسٹ سیریز ختم ہونے پر دی جائے گی جس کی وجہ یہ ہے کہ بنگلہ دیشی بورڈ کے سربراہ کو ٹرافی دینی تھی جو تاحال اپنے وطن واپس نہیں لوٹ سکے جن کی واپسی پر ہی ٹرافی مل سکے گی۔

ترجمان بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ زاہد امام نے کہا کہ بورڈ اور اسپانسر ادارے کے افراد بائیو سکیور ببل کا حصہ نہیں ہیں، کورونا پابندیوں کے باعث ٹی 20 ٹرافی فی الحال نہیں دی جاسکتی۔ ٹیسٹ اور ٹی 20 سیریز کی ٹرافیاں ایک ہی وقت دی جائیں گی۔

Related Posts