ٹی 20 ورلڈ کپ کا اہم میچ، پاکستان کا مقابلہ اسکاٹ لینڈ سے آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹی 20 ورلڈ کپ کا اہم میچ، پاکستان کا مقابلہ اسکاٹ لینڈ سے آج ہوگا
ٹی 20 ورلڈ کپ کا اہم میچ، پاکستان کا مقابلہ اسکاٹ لینڈ سے آج ہوگا

دبئی: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا سپر 12مرحلہ جاری ہے جس کے دوران پاکستان کا مقابلہ اسکاٹ لینڈ سے آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کا سپر 12مرحلے میں آخری میچ اسکاٹ لینڈ سے ہوگا۔ پاکستانی وقت کے مطابق کھیل کا آغاز آج شام 7 بجے ہوگا۔ قومی کرکٹ ٹیم اسکاٹ لینڈ کے خلاف بڑے فرق سے جیت کیلئے پر عزم نظر آتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، انگلینڈ اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گئے

انور علی کا ریڈ بال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

اسپورٹس تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسکاٹ لینڈ سے جیت کر سیمی فائنل میں پہنچنے پر قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی واحد ناقابلِ شکست ٹیم ثابت ہوگی۔ اسکاٹ لینڈ کی جیت کی صورت میں پاکستان پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر بھی آسکتا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق جیت یا ہار دونوں صورتوں میں پاکستان سیمی فائنل میں ضرور پہنچے گا تاہم اسکاٹ لینڈ کو ہرا کر گروپ بی میں پاکستان کی پہلی پوزیشن برقرار رہے گی۔ گروپ اے کی دوسری پوزیشن والی ٹیم آسٹریلیا سیمی فائنل میں پاکستان کے مدِ مقابل ہوگی۔

اسکاٹ لینڈ کی جیت کی صورت میں گروپ بی کی پہلی اور دوسری پوزیشن کا انتخاب رن ریٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ ورز آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز جبکہ انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

 

Related Posts