کراچی: پاکستان نے سی ویو پر پھنسا ہوا بحری جہاز ناکارہ قرار دے کر تحویل میں لے لیا، وزارتِ بحری امور نے کپتان کو فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ بحری امور علی زیدی کی زیرِ قیادت وزارت نے سی ویو پر پھنسے ہوئے بحری جہاز کے کپتان کو تحریری طور پر جہاز کے ناکارہ ہونے سے متعلق آگاہ کردیا۔
وزارتِ بحری امور کی طرف سے تحریر کیے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے بحری جہاز کو ناکارہ ہونے کے باعث تحویل میں لیا ہے۔ سی ویو پر پھنسا ہوا جہاز سمندر میں جانے کے قابل نہیں رہا۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل ساحلِ سمندر پر پھنسے ہوئے بحری جہاز کو نکالنے کیلئے آپریشن شروع کردیا گیا جو گزشتہ روز موسمی خرابی کے باعث تعطل کا شکار رہا۔
ساحلِ سمندر پر پھنسے بحری جہاز کو نکالنے کیلئے آپریشن میں میری ٹائم سیکیورٹی، پاک بحریہ اور کے پی ٹی کی ٹیموں نے حصہ لیا۔
شہرِ قائد کے علاقے سی ویو میں ساحلِ سمندر پر پھنسے بحری جہاز کو نکالنے کیلئے آپریشن جہاز کے اطراف سے ریت نکالنے کے کام سے شروع کیا گیا۔
مزید پڑھیں: ساحلِ سمندر پر پھنسے بحری جہاز کو نکالنے کیلئے آپریشن شروع
قبل ازیں کراچی میں سی ویو پر پھنسے ہوئے بحری جہاز کی ری فلوٹنگ کا آپریشن شروع نہ ہوسکا جس کے جلد شروع ہونے کی پیشگوئی کی گئی تھی۔
شہرِ قائد کے ساحل (سی ویو) پر پھنسے بحرہ جہاز کی ری فلوٹنگ کے متعلق گزشتہ روز شپنگ ایجنٹ کا کہنا تھا کہ موسم اور سمندری صورتحال بہتر نہ ہونے کے باعث آپریشن شروع نہیں ہوا۔
مزید پڑھیں: ساحل پر پھنسے بحری جہاز کی ری فلوٹنگ کا آپریشن شروع نہ ہوسکا