اسلام آباد: سعودی عرب نے پاکستان کو زرِ مبادلہ کے ذخائر میں استحکام کیلئے 3 ارب ڈالر دے دئیے ہیں جس کامقصد ملکی معیشت کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی حکومت نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا۔ سعودی عرب نے زرِ مبادلہ ذخائر کے استحکام کیلئے پاکستان کی امداد کی ہے۔
دوسری جانب سعودی حکومت پاکستان کو 1 ارب 20 کروڑ ڈالر کا ادھار تیل بھی دینے کا فیصلہ کرچکی ہے۔ عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمت کے پیشِ نظر ادھار تیل کی سہولت معاشی استحکام فراہم کرے گی۔
دورۂ سعودی عرب کامیابی سے مکمل، وزیر اعظم وطن واپس پہنچ گئے
سعودی عرب کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے پاکستان پر عزم ہے،وزیر اعظم
وزیر اعظم عمران خان کی اسکاٹ لینڈ کو ہرانے پر افغان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد
خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب کا 3 روزہ سرکاری دورہ کیا، بین الاقوامی ماحولیاتی مسائل سے متعلق عالمی کانفرنس میں شریک ہوئے اور پاکستان کا نقطۂ نظر بیان کیا۔
گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کا 3 روزہ سرکاری دورہ کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔دورۂ سعودی عرب کے دوران دو طرفہ تعلقات پر بھی سیرحاصل گفتگو ہوئی۔
وزیر اعظم عمران خان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر 3 روزہ دورۂ سعودی عرب کیلئے ریاض پہنچے تھے۔ واپسی کے سفر سے قبل سعودی حکام نے وزیر اعظم کو رخصت کیا۔