پی ایس ایل،دنیا کا سب سے بہترین ٹورنامنٹ ہے۔ مائیکل وان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان دنیا کا سب سے بہترین ٹورنامنٹ ہے۔ مائیکل وان
پاکستان دنیا کا سب سے بہترین ٹورنامنٹ ہے۔ مائیکل وان

برطانیہ: انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے پاکستان سپر لیگ کو دنیا کا سب سے بہترین ٹورنامنٹ قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق انگلش کپتان نے کہا کہ اس لیگ میں کھلاڑیوں کا معاوضہ خاصہ اچھا ہے، پی ایس ایل کے اختتام تک شائیقین کی دلچسپی برقرار رہتی ہے جبکہ دیگر ٹورنامنٹ میں ایسا نہیں ہوتا ۔

مائیکل وان نے کہا کہ اس لیگ میں کرکٹ کا معیار بھی شاندار ہے جس سے شائیقن خوب محفوظ ہوتے ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں جب مائیکل وان کی جانب سے پی ایس ایل کے لیے مثبت اور اچھے الفاظ سننے کو ملے ہوں، اس سے قبل بھی سابق انگلش کپتان نے تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ معیار کے مقابلے میں پی ایس ایل، آئی پی ایل سے زیادہ دور نہیں ہے، پاکستان سپر لیگ میں کرکٹ کا معیار شاندار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

آسٹریلیا کو شکست دینے کیلئے بہترین حکمت عملی تیار کی ہے، فواد عالم

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ 7 میں ملتان سلطانز فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے جب کہ دوسری ٹیم کا فیصلہ 25 فروری کو ہوگا۔

ٹورنامنٹ میں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے جس میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، جیتنے والی ٹیم کا مقابلہ کل یعنی 25 فروری کو لاہور قلندرز سے ہوگا۔

Related Posts