گلوبل ہنگر انڈیکس کی غربت کی فہرست جاری، پاکستان بھارت سے امیر نکلا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گلوبل ہنگر انڈیکس کی غربت کی فہرست جاری، پاکستان بھارت سے امیر نکلا
گلوبل ہنگر انڈیکس کی غربت کی فہرست جاری، پاکستان بھارت سے امیر نکلا

اسلام آباد: گلوبل ہنگر انڈیکس (جی ایچ آئی) نے دنیا کے غریب اور امیر ممالک کی فہرست جاری کردی جس میں پاکستان کو بھارت سے امیر قرار دیا گیا ہے۔ بھارت پاکستان کے علاوہ بنگلہ دیش اور نیپال سے بھی غریب نکلا۔

تفصیلات کے مطابق گلوبل ہنگر انڈیکس کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس بھارت معاشی استحکام کے اعتبار سے 94واں ملک تھا جو رواں برس 101 پر ہے۔ بھارت سے غریب ممالک میں صرف نائیجیریا اور کانگو جیسے افریقی ممالک ہی باقی بچے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کی بھارت سے سرجیکل اسٹرائیکس کی دھمکی کی مذمت

بھارتی فورسز کشمیریوں پر تشدد میں ملوث ہیں، اقوام متحدہ

بھارت اور چین کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام 

دنیا کے 116 ممالک کی معاشی صورتحال پر مبنی گلوبل ہنگر انڈیکس (جی ایچ آئی)  کے مطابق پاکستان 92واں، بنگلہ دیش 76واں، سری لنکا 65واں جبکہ نیپال 76واں ملک ہے جہاں غربت میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ افغانستان اور بھارت میں 2درجوں کا فرق ہے۔

پاکستان کا ہمسایہ ملک افغانستان گزشتہ 20 سال تک امریکا سے حالتِ جنگ میں رہنے کے باوجود بھارت سے صرف 2درجے نیچے ہو کر 103ویں نمبر پر ہے۔ گلوبل ہنگر انڈیکس کا کہنا ہے کہ چین، کویت اور برازیل سمیت 18ممالک معاشی طور پر مستحکم ہیں۔

ٹاپ رینکنگ میں شامل 18 ممالک کی فہرست دیکھی جائے تو بھارت کے پڑوسی چین نے غربت کے خلاف خاطر خواہ پیشرفت کی۔ نریندر مودی حکومت نے انتہا پسندی اور آر ایس ایس ایجنڈے کے تحت غربت مٹانے کی بجائے انتشار اور معاشی بدحالی کو فروغ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسپیکربھارتی لوک سبھا کی صادق سنجرانی کو بھارت آنے کی دعوت

Related Posts