سعودی عرب کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے پاکستان پر عزم ہے،وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی عرب کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے پاکستان پر عزم ہے،وزیر اعظم
سعودی عرب کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے پاکستان پر عزم ہے،وزیر اعظم

ریاض: وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے پاکستان پر عزم ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو دفاع کی جب ضرورت پڑی پاکستان ساتھ کھڑا ہوگا۔

وزیراعظم نے سعودی سرمایہ کاری فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ بندھا ہوا ہے اور اس کی دو وجوہات ہیں۔ پہلی وجہ سے مقدس مقامات ہیں اور دوسری وجہ جب بھی پاکستان کو ضرورت پڑی ہے سعودی عرب ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے وسیع مواقع ہیں۔پاکستان کی وسطی ایشیا اور چین کی بڑی مارکیٹ سے جڑا ہوا ہے اور پاکستان سٹریٹجک سطح پر واقع ہے جہاں معیشت کا دروازہ ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میں سعودی عرب کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ جب بھی آپ کے دفاع درپیش ہوگا تو دنیا میں کچھ بھی ہورہا ہو لیکن ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔سعودی عرب کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے پاکستان پر عزم ہے، پاکستان ہمیشہ اپنے مخلص دوستوں کو یاد رکھتا ہے۔

بھارت کشمیریوں کواستصواب رائے کا حق دے توامن ممکن ہے، بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کوحق خودارادیت دے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان اچھے ہمسائے کے طور پر آگے بڑھ سکتے ہیں۔بھارت اگر مقبوضہ کشمیر کا معاملہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرے تو ہمارا کوئی جھگڑا نہیں۔

مزید پڑھیں: یہ عام میچ نہیں، کرکٹ پلس تھا، تاریخی فتح قوم کو مبارک ہو، شیخ رشید

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہم بھارت کے ساتھ کرکٹ کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں، گزشتہ روز ورلڈکپ میں پاکستان نے تاریخی فتح حاصل کی، گزشتہ روز پاکستان نے کرکٹ میں بھارت کو چاروں شانے چت کیا۔

Related Posts