پہلا ٹیسٹ میچ، بنگلہ دیش کے 330 رنز کے جواب میں قومی ٹیم 286 پر آل آؤٹ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پہلا ٹیسٹ میچ، بنگلہ دیش کے 330 رنز کے جواب میں قومی ٹیم 286 پر آل آؤٹ
پہلا ٹیسٹ میچ، بنگلہ دیش کے 330 رنز کے جواب میں قومی ٹیم 286 پر آل آؤٹ

چٹاگانگ: بنگلہ دیشی ٹیم کے 330 رنز کے جواب میں قومی ٹیسٹ ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 286 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ میزبان ٹیم کو پاکستان کے مقابلے میں 44 رنز کی سبقت حاصل ہے تاہم دوسری اننگز کا کھیل ابھی باقی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج چٹاگانگ میں 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا 5 روزہ میچ کھیلاجارہا ہے۔ میچ کا آج تیسرا روز ہے جس کے آغاز سے ہی قومی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی جبکہ پاکستان کی پہلی وکٹ 146 کے مجموعی اسکور پر گری۔

یہ بھی پڑھیں:

کرکٹ بورڈ کا محمد یوسف اور عمر گل کو اہم ذمہ داریاں دینے پر غور

بنگلہ دیش کے خلاف پہلا ٹیسٹ، عابد علی نے سنچری اسکور کر لی

دوسری اور تیسری وکٹیں بالترتیب 146 اور 169 کے مجموعی اسکور پر گر گئیں۔ چوتھی وکٹ 182، پانچویں 207، چھٹی 217، ساتویں 229، آٹھویں 240، نویں 257 جبکہ دسویں اور آخری وکٹ 286 کے مجموعی اسکور پر گری۔

عابد علی نے سب سے زیادہ 133 رنز بنائے۔ انہیں تاج الاسلام نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ عبداللہ شفیق نے 52 رنز بنائے۔ اظہر علی 0، بابر اعظم 10، فواد عالم 8، محمد رضوان 5، فہیم اشرف 38، حسن علی 12 جبکہ ساجد علی 5 پر آؤٹ ہو گئے۔

نعمان علی 14 گیندوں پر 8 رنز بنا سکے جبکہ شاہین آفریدی نے 13 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ قومی کرکٹ ٹیم 286 کے مجموعی اسکور پر 116ویں اوور کی چوتھی گیند تک آؤٹ ہوگئی۔ تاج الاسلام نے سب سے زیادہ 7 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا۔ 

 

Related Posts