پاک بھارت میچ، کتنے شائقین کرکٹ نے اسٹیڈیم میں میچ دیکھا؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک بھارت میچ، کتنے شائقین کرکٹ نے اسٹیڈیم میں میچ دیکھا؟
پاک بھارت میچ، کتنے شائقین کرکٹ نے اسٹیڈیم میں میچ دیکھا؟

ملیبرن: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 کے میچ میں پاک بھارت میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کی جیت پر اختتام پذیر ہوگیا، میچ کے موقع پر ملیبرن اسٹیڈیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بڑے میچ کو اسٹیڈیم میں ہزاروں شائقین نے دیکھا، صرف اسٹیڈیم میں 90 ہزار 293 شائقین اسٹیڈیم میں موجود تھے جنہوں نے براہ راست میچ دیکھا۔

تاریخی میچ کو ملیبرن اسٹیڈیم میں ہزاروں شائقین دیکھ رہے ہیں

تاہم محمد نواز کے آخری اوور میں کرائی گئی نو بال متنازع ہوگئی، شائقین کرکٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر کہا جارہا ہے کہ نوبال غلط دی گئی جس کے باعث بھارت کو دو رنز اضافی مل گئے۔

مزید پڑھیں:میچ وننگ کارکردگی پر ویرات کوہلی کی بلے بلے، سوشل میڈیا پر تعریفوں کا انبار

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک بحث چھڑی ہوئی ہے کہ امپائر نے نوبال غلط دی ہے، کیونکہ امپائر کی جانب سے نوبال کا اشارہ بہت دیر میں کیا گیا تھا اور ویرات کوہلی کا پاؤں بھی کریز سے باہر تھا۔

Related Posts