کورونا نے پاکستان میں 150سے زائد بچوں کی جان لے لی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

‘Pakistan has highest corona-related child mortality rate in the world’

کراچی:پاکستان کورونا وائرس سے بچوں کی اموات میں سب سے آگے نکل گیا،موذی وباء نے 150 سے زائد بچوں کی جان لے لی۔

ملک کے معروف اسپتالوں کی مشترکہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان میں کورونا سے بچوں کی اموات کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے، ترقی یافتہ ممالک میں شرح اموات تقریباً 1سے 2فیصد ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اب تک ملک میں 159 بچے کورونا وائرس سے انتقال کرچکے ہیں۔ 159 میں سے 96 لڑکے اور 63 لڑکیاں تھیں۔

یہ مطالعہ آغا خان یونیورسٹی اسپتال نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ، چلڈرن اسپتال لاہور اور بے نظیر بھٹو یونیورسٹی راولپنڈی کے تعاون سے کیا تھا۔ اسلام آباد میں بین الاقوامی پیڈیاٹرک کانفرنس کے دوران نتائج کا اشتراک کیا گیا۔

مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان میں 1112 بچے کورونا وائرس کا شکار ہوئے ان میں سے 893 بچ گئے۔9 بچے اب بھی ہسپتال میں داخل ہیں اور 28 بچوں کے اہل خانہ بغیر علاج گھر لے گئے ۔

متاثرہ بچوں کی عمر
نوزائیدہ (1سے 28 دن)15 متاثر ہوئے 2انتقال کرگئے۔
شیرخوار (1سے 12 ماہ) 180 متاثر ہوئے 53 انتقال کرگئے۔
نوعمر (1سے 9 سال) 462 متاثر ہوئے 66 انتقال کرگئے۔
نوجوان (10سے 18 سال) 296متاثر ہوئے 38انتقال کرگئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2020 کے مقابلے 2021 میں زیادہ بچے ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں:اومی کرون سے کراچی کو کتنا خطرہ، کیا حکومت دوبارہ لاک ڈاؤن لگائے گی؟

ماہرین نے 12 سال کی عمر کے بچوں کو بھی ویکسین لگانے کی سفارش کی ہے۔ تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا کہ غذائی قلت، کینسر یا دل کی بیماری میں مبتلا بچوں کی شرح اموات زیادہ ہوتی ہے۔

ماہرین اطفال نے خبردار کیا ہے کہ وبائی بیماری ابھی ختم نہیں ہوئی ہے اور تازہ ترین قسم ویرینٹ  اومی کرون انتہائی خطرناک ہے۔ والدین کو زیادہ محتاط رہنا ہوگا ۔

Related Posts