سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج بی بی سی کی متاثر کن خواتین کی فہرست میں شامل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاکستان کی پہلی خاتون سپریم کورٹ جج جسٹس عائشہ ملک نے بی بی سی کی دنیا بھر کی 100 متاثر کن خواتین کی فہرست میں جگہ بنا لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج نے بی بی سی کی کم و بیش 10 سال سے مرتب کی جانے والی اہم فہرست میں جگہ بنا لی۔ بی بی سی کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کی اقوام نے خواتین کے حقوق کیلئے متعدد اقدام اٹھائے تاہم صورتحال بہتر نہ ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیں:

کوئٹہ میں ملک کا پہلا جینڈر بیسڈ پولیس مرکز

برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ اب بھی ایسی جگہیں ہیں جہاں خواتین کو بنیادی انسانی حقوق حاصل نہیں اور انہیں حقوق کے حصول کیلئے بہت طویل سفر طے کرنا ہے۔  بی بی سی کی فہرست میں دنیا کے مختلف خطوں سے اہم خواتین کو شامل کیا گیا ہے۔

فہرست میں سیاست، تعلیم، وکالت، صحت، سائنس، کھیل اور ثقافت سمیت مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی سرکردہ خواتین کو شامل کیا گیا ہے جنہوں نے اپنے اپنے میدان میں الگ پہچان بنائی۔ پاکستان کی جسٹس عائشہ ملک وہ واحد خاتون تھیں جنہیں 10ویں سیزن میں شامل کیا گیا۔

بی بی سی نے جسٹس عائشہ ملک کا نام شامل کرتے ہوئے ان کے فیصلوں کا ذکر بھی کیا جس میں وہ تاریخی فیصلہ بھی شامل ہے جس میں عصمت دری کا شکار ہونے والوں کیلئے ایک خاص قسم کے ٹیسٹ پر پابندی لگائی گئی۔ جسٹس عائشہ ملک دنیا بھر کے ججز کو تربیت دے رہی ہیں۔

Related Posts