چٹاگانگ ٹیسٹ، بنگلہ دیش نے 202 رنز کا ہدف دے دیا، پاکستان کی بیٹنگ جاری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چٹاگانگ ٹیسٹ، بنگلہ دیش نے 202 رنز کا ہدف دے دیا، پاکستان کی بیٹنگ جاری
چٹاگانگ ٹیسٹ، بنگلہ دیش نے 202 رنز کا ہدف دے دیا، پاکستان کی بیٹنگ جاری

چٹاگانگ: میزبان ٹیم نے پاکستان کو جیتنے کیلئے 202 رنز کا ہدف دے دیا، پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، قومی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 61رنر اسکور کرلیے۔ بنگلہ دیشی ٹیم 157 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا 5روزہ میچ ہے۔ آج چوتھے روز کے تیسرے سیشن کا کھیل جاری ہے جس سے قبل بنگلہ دیشی ٹیم 157 رنز پر آل آؤٹ ہوئی۔ میچ میں پاکستان کی جیت کے امکانات 95فیصد سے زائد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

آسٹریلیا کے لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن حادثے کے باعث زخمی ہوگئے

پاکستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ، 159 رنز کی برتری پر بنگلہ دیش کے 6 کھلاڑی آؤٹ

شاہین آفریدی نے 15اوورز میں 32رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ حسن علی 11اوورز میں 52رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ساجد خان نے 33رنز دے کر 3 بنگلہ دیشی کرکٹرز کو پویلین بھیج دیا۔ نعمان علی اور فہیم اشرف کوئی وکٹ نہ لے سکے۔

بنگلہ دیشی کھلاڑی لٹن داس نے 89 گیندیں کھیل کر 59 رنز اسکور کیے۔ شاہین آفریدی نے انہیں ایل بی ڈبلیو آؤٹ کردیا۔ مہدی حسن نے 11 جبکہ نور الحسن نے 15 رنز بنائے۔ تاج الاسلام اور ابو سید کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے۔

میزبان ٹیم کی پہلی اور دوسری وکٹ 14، تیسری 15، چوتھی 25، پانچویں 43، چھٹی 115، ساتویں 153، آٹھویں، نویں اور دسویں 157 کے مجموعی اسکور پر گری۔ بنگلہ دیش کے تجربہ کار بیٹر مشفق الرحمان 16رنز پر کلین بولڈ ہوگئے تھے۔ 

 

Related Posts