پاکستان نے بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیکر وائٹ واش کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان نے بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیکر وائٹ واش کردیا
پاکستان نے بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیکر وائٹ واش کردیا

ڈھاکہ: پاکستان نے بنگلادیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دے کر سیریز 0-3 سے جیت کر وائٹ واش کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بنگلادیش کے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو 125 رنز کا ہدف دیا۔

بولر عثمان قادر اور محمد وسیم نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ حارث رؤف اور شاہنواز دھانی نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔قومی ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے اپنے پہلے ہی اوور کی تیسری بال پر وکٹ لی۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش نے تیسرا ٹی 20میچ جیتنے کیلئے پاکستان کو 125رنز کا ہدف دے دیا

شاہنواز دھانی نے آج اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا ہے جب کہ آل راؤنڈر شعیب ملک بیٹے کی طبیعت ناساز ہونے کے سبب بنگلادیش کے خلاف تیسرے ٹی 20 سے دستبردار ہوچکے ہیں۔

Related Posts