دوطرفہ تعلقات کو 28سال مکمل، بیلاروس میں یومِ پاکستان پر شاندار تقریب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دوطرفہ تعلقات کو 28سال مکمل، بیلاروس میں یومِ پاکستان پر شاندار تقریب
دوطرفہ تعلقات کو 28سال مکمل، بیلاروس میں یومِ پاکستان پر شاندار تقریب

منسک: پاکستان اور یورپی ملک بیلاروس کے سفارتی تعلقات کے قیام کو 28 برس مکمل ہو گئے ہیں، یومِ پاکستان کے حوالے سے بھی بیلاروس میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق روس میں یومِ پاکستان کے حوالے سے شاندار تقریب منعقد ہوئی۔ بیلا روس اور پاکستان کے مابین سفارتی تعلقات قائم ہونے کے 28 سال کی تکمیل پر بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں پاکستانی سفارت خانے میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

چینی و امریکی صدور کی ملاقات، روس یوکرین پر بحث و تکرار

یومِ پاکستان کے حوالے سے منعقد کی گئی تقریب میں اہم شخصیات نے اظہارِ خیال کیا اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ بیلا روس میں پاکستانی سفیر سجاد حیدر خان نے پاک بیلا روس دوستانہ تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ 

پاکستان میں بیلا روس کے سفیر اندرے میٹالسٹا نے بھی تقریب میں پاکستان سے اسکائپ کے ذریعے اپنی شرکت یقینی بنائی۔ مقامی فنکاروں نے پاکستان کے قومی ترانے اورجیوے جیوے پاکستان کے نغمے کی دھن بجائی۔

تقریب کے شرکاء نے قومی ترانے اور نغمے پر بیلا روس کے فنکاروں کو دل کھول کر داد دی۔ اس موقعے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر سجاد حیدر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بیلا روس کے مابین دو طرفہ تعلقات کا فروغ ہمارا اہم مقصد ہے۔ 

 

Related Posts