اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ طارق بشر چیمہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان بارٹر ٹریڈ جلد شروع ہوجائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ اور تحقیق طارق بشیر چیمہ نے ایرانی نائب وزیر زراعت عباس عسکر زادہ کی قیادت میں ایرانی وفد کا اپنے دفتر میں استقبال کیا۔
وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ پاک ایران تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں جس کی بنیاد باہمی طور پر فائدہ مند زرعی تعلقات ہیں تاکہ دونوں ممالک میں غذائی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان بارٹر ٹریڈ جلد شروع ہو جائے گی۔
عمران خان خود کو مقدس اور قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔وزیراعظم